محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی آج 62 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری، بختاور بھٹو زرداری، سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک اور دیگر پارٹی رہنما نوڈیرو کے بھٹو ہاؤس میں پہنچ گئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچ کر

312181
محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی آج 62 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 62 ویں سالگرہ آج ملک بھر میں منائی جا رہی ہے
سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری، بختاور بھٹو زرداری، سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک اور دیگر پارٹی رہنما نوڈیرو کے بھٹو ہاؤس میں پہنچ گئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچ کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزاروں پر حاضری دی اور پھول نچھاور کیے۔ اس موقع پر رحمٰن ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سالگرہ کی مرکزی تقریب آج شام افطار کے وقت نوڈیرو ہاؤس میں ہو گی۔
بے نظیر بھٹو 21 جون 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئیں ، بینظیر بھٹو نے ابتدائی تعلیم لیڈی جیننگز نرسری اسکول اور کونونٹ آف جیسز اینڈ میری کراچی میں حاصل کی ۔ ملک سے مارشل لاء اٹھوائے جانے کے بعد جب اپریل 1986 میں بے نظیر وطن واپس لوٹیں تو لاہور ائیرپورٹ پر ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔ بے نظیر بھٹو 1987 میں نواب شاہ کی اہم شخصیت حاکم علی زرداری کے بیٹے آصف علی زرداری سے روشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
بے نظیر بھٹو نے دو دسمبر 1988 میں 35 سال کی عمر میں ملک اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیرِاعظم کے طور پر حلف اٹھایا۔27 دسمبر 2007 کو انہیں لیاقت باغ میں جلسے کے بعد نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا ۔بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات ہوں گی اور جیالے ان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹیں گے ، ان کی سالگرہ کی مرکزی تقریب نوڈیرو میں ہوگی جہاں عقیدت مند ان کی روح کے ایصال ثواب کی خاطر قرآن خوانی کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں