قوم،سیاسی وعسکری قیادت دہشتگردی کیخلاف یکجا ہے: شہباز شریف

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کوتوانائی بحران، دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے لازوال قربانیاں دی ہیں جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے

308487
قوم،سیاسی وعسکری قیادت دہشتگردی کیخلاف یکجا ہے: شہباز شریف

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کوتوانائی بحران، دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے لازوال قربانیاں دی ہیں جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 50ہزار سے زائد پاکستانی اس جنگ میں اپنی جانیں قربان کرچکے ،ان میں پاک افواج کے افسروجوان،پولیس حکام و اہلکار، عام شہری،سرکاری افسراوربچے بھی شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ اب پوری قوم اور سیاسی و عسکری قیادت دہشتگردی و انتہاپسندی کے خاتمہ کیلئے ایک ہوچکی ہے ،قوم کے غیر متزلزل عزم سے امن کے دشمن کو شکست دینگے ،دہشتگردوں اور انتہاپسندوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔انہوں نے بتایاکہ سیاسی و عسکری قیادت نے اتفاق رائے سے قومی ایکشن پلان مرتب کیا جس پر عملدر آمدسے انتہائی حوصلہ افزانتائج سامنے آئے ،دہشتگردوں کے ساتھ انکے سہولت کاروں کیخلاف بھی بھر پور کارروائی جاری ہے جبکہ دہشتگردی و انتہاپسندی کے رجحانات ختم کرنے کیلئے بندوق کی گولی کیساتھ سماجی و معاشی اقدامات بھی کئے جارہے ہیں ۔
شہبازشریف نے مزیدکہاکہ صوبہ سے کرپشن، اقرباپروری اورسفارش کلچر کیخلاف موثر اقدامات کئے ،کرپشن پہلے برداشت کی نہ آئندہ کرونگااورکرپٹ مافیا کے غیر مقدس اتحاد کے خاتمہ کیلئے آخری حد تک جاؤنگا۔ اس موقع پرشہبازشریف نے کہاکہ رمضان پیکیج کے تحت سستے آٹے کیلئے ساڑھے 3ارب روپے کی سبسڈی دیدی اورصوبہ بھر میں سستے بازاربھی قائم کردئیے جبکہ رمضان پیکیج پر عملدر آمد کی نگرانی ذاتی طورپر کرونگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں