مذہبی اوقاف کے ادارے کی  68 ممالک کے 400 علاقوں میں امداد تقسیم

امدادی سازو سامان لے جانے والا پہلا قافلہ اپنے سفر پر روانہ ہوگیا ہے۔ یہ امدادی سازو سامان افریقہ، بلقان، کاکیشیا ، وسطی ایشیا ، لاطینی امریکہ پیسفک ایشیا میں محتاج افراد کو پہنچایا جائے گا۔ محکمہ مذہبی اوقاف کے ڈائریکٹر جنرل اسماعیل پالک اولو نے اس بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کا محکمہ مذہبی اوقاف ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہے اور دنیا کے ہر گوشے میں محتاج افراد کو مدد فراہم کی جائے گی

308813
مذہبی اوقاف کے ادارے کی  68 ممالک کے 400 علاقوں میں امداد تقسیم

ترکی کامذہبی اوقاف کا ادارہ 68 ممالک کے 400 علاقوں میں آباد محتاج افراد کو مدد فراہم کرے گا۔
امدادی سازو سامان لے جانے والا پہلا قافلہ اپنے سفر پر روانہ ہوگیا ہے۔
یہ امدادی سازو سامان افریقہ، بلقان، کاکیشیا ، وسطی ایشیا ، لاطینی امریکہ پیسفک ایشیا میں محتاج افراد کو پہنچایا جائے گا۔
محکمہ مذہبی اوقاف کے ڈائریکٹر جنرل اسماعیل پالک اولو نے اس بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کا محکمہ مذہبی اوقاف ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہے اور دنیا کے ہر گوشے میں محتاج افراد کو مدد فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں وہ نیک نیتی کا پل تعمیر کرنے کا سلسلہ اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک پوری دنیا میں نیکی کے کام کو دسترس حاصل نہیں ہو جاتی۔
ہم ترک باشندوں کا رابطہ ایس ایم ایس کے ذریعے دنیا کے محتاج لوگوں سے قائم کریں گے۔
ترکی کا محکمہ مذہبی اوقاف اس سال دس ملین ترک لیرے سے امداد کا آغاز کرے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں