بلاول بھٹو کوقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس میں ہوا جس کی صدارت چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کی جب کہ اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری کے فوجی قیادت سے متعلق بیان اور سندھ حکومت کے معاملات اور ملک کی

308157
بلاول بھٹو کوقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کرلیا جب کہ خورشید شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔
اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس میں ہوا جس کی صدارت چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کی جب کہ اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری کے فوجی قیادت سے متعلق بیان اور سندھ حکومت کے معاملات اور ملک کی موجودہ صورت سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سی ای سی نے فیصلہ کیا ہے کہ بلاول بھٹو کو لاڑکانہ سے الیکشن لڑا کر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنایا جائے گا جبکہ یہ تجویز بھی دی گئی کہ خورشید شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ بنا کر صوبے میں پارٹی کو مزید مضبوط کیا جائے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے اپنے بیٹے کی سیٹ این اے 195 رحیم یار خان سے بلا ول کو منتخب کرانے کی پیش کش کی تاہم بعد میں فیصلہ ہوا کہ انہیں بینظیر بھٹو کی آبائی سیٹ سے ہی میدان میں اتارا جائے ۔
اجلا س میں پنجاب میں بھی پارٹی کو مضبوط کرنے کا معاملہ زیر غور آیا جبکہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ گھبرانے والے نہیں ، پیپلزپارٹی کی دوبارہ صف بندی کی جائے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں