جنرل راحیل شریف کا روس میں شاندار استقبال

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف روس کے 3روزہ اہم ترین سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں۔

305299
جنرل راحیل شریف کا روس میں شاندار استقبال

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف روس کے 3روزہ اہم ترین سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں۔یہاں پر انکاشاندار استقبال کیا گیا۔ انھوں نے روسی آرمی چیف کیساتھ ملاقات میں اہم امورپرتبادلہ خیال کیا ۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹر پیغام میں بتایاکہ ماسکو پہنچنے پر روسی افواج کے چاق و چوبند دستے نے کریملن پیلس کے سامنے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو پروقار گارڈ آف آنر پیش کیاجبکہ روسی آرمی بینڈ نے نہایت مہارت کیساتھ پاکستان کے قومی ترانہ کی دھن ۔آرمی چیف روسی سپاہیوں کی یاد گار پرگئے اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔بعدازیں ،جنرل راحیل شریف نے روسی بری افواج کے کمانڈر کرنل جنرل اولیگ سیوکوف کیساتھ ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال،دوطرفہ دفاعی تعاون اوراعلیٰ سطح کے فوجی وفودکے تبادلوں سمیت دیگراہم معاملات پربات چیت کی ۔ اپنے دورےکے دوران جنرل راحیل شریف روس کی اعلیٰ سیاسی قیادت اورعسکری حکام سے ملاقاتیں بھی کرینگے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں