بارہ ممالک کے ساتھ لڑاکا طیاروں کی فروخت کے معاہدے

ایئروائس مارشل ارشد ملک نے پیرس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 12 ممالک کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے پہلے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

306383
 بارہ ممالک کے ساتھ لڑاکا طیاروں کی فروخت کے معاہدے

ایئروائس مارشل ارشد ملک نے پیرس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 12 ممالک کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے پہلے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ طیاروں کو 2017 تک آرڈر دئیے جانے والے ممالک کے حوالے کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاعی آلات کی برآمد کو فروغ دینے کے لئے پیرس ایئر شو اہم مقام ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے ہلکے وزن کے کثیرالمقاصد طیارے ہیں جو آواز سے دوگنا زیادہ رفتار سے 55 ہزار فٹ کی بلندی پراڑسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ان دنوں پیرس میں ایئرشو جاری ہے اوراس میں پاکستان کے 3 جے ایف 17 لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں جس میں ایک فضا میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گا جب کہ دوسرا نمائش اور تیسرا ریزور کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں