ٹرکش ائیر لائنز کے مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

ترکی کی ہوائی کمپنی کے مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔

304466
 ٹرکش ائیر لائنز کے مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

ترکی کی ہوائی کمپنی کے مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔
ترکی کی ہوائی کمپنی کے مسافروں کی تعداد میں ماہ جنوری سے لیکر ماہ مئی تک گذشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں 8٫7 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔2014 کے ماہ جنوری سے لیکر ماہ مئی تک کے دور میں مسافروں کی تعداد 21٫4 میلین تھی جو امسال بڑھ کر 23٫2 میلین تک پہنچ گئی ہے ۔ اندرون ملک پرواز کرنے والے مسافروں کی تعداد میں 10٫5 اور بیرونی ممالک سے آنے والے مسافروں کی تعداد میں 7٫4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ٹرانزٹ مسافروں کی تعداد میں جنوری تامئی 2014 کے مقابلے میں 11٫4 فیصداضافہ ہوا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں