خیبر پختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 488 ارب روپے کا بجٹ پیش

وزیر خزانہ مظفر سید نے آئندہ مالی سال کا 488 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا۔

304918
خیبر پختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 488 ارب روپے کا بجٹ پیش

وزیر خزانہ مظفر سید نےخیبر پختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 488 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا۔ بجٹ میں ایک ہزار سی سی گاڑیوں پر یکمشت دس ہزار روپے ٹیکس لگا دیا گیا ہے ۔ کمرشل اور زیادہ پاور انجن والی گاڑیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔ اسپرٹ کے پرمٹ اور لائسنس کی فیس کی شرح میں بھی اضافے کی تجویز ہے ۔ کمرشل اراضی ، سی این جی سٹیشنز، پٹرول پمپس اورسروس سٹیشنز کے ٹیکس میں بھی اضافے کی تجویز ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافہ کردیا گیا ۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 175 ارب غیرملکی امداد سے 33 ارب روپے ملنے کا تخمینہ ہے ۔ تعلیم کے لئے 97 ارب ، 54 کروڑ ۔ صحت کیلئے 29ارب 95 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔ پولیس کیلئے 32ارب 74کروڑ روپے رکھے گئے۔ گندم پر سبسڈی کی مد میں 2 ارب 90 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔ لوکل گورنمنٹ کے لئے 27 ارب 70 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔ مواصلات اور تعمیرات کیلئے 2ارب 76کروڑ رکھے گئے۔ صوبے کو وفاق سے 371 ارب روپے حاصل ہو گے جبکہ صوبہ اپنے وسائل سے 55 ارب روپے حاصل کرے گا۔ وفاق سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت 30 ارب روپے حاصل ہو گے۔ تیل اور گیس کی رائلٹی کی مد میں19 ارب، پن بجلی پر رائلٹی کی مد میں وفاق سے 6 ارب ملے گے ۔ بہتر مالی حالت اور نظم وضبط پر وفاق سے 2 ارب روپے کا ترغیبی بونس ملے گا۔ وفاق سے پن بجلی کے پھنسے ہوئے واجبات کی پہلی قسط کے 52 ارب روپے ملے گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں