آپریشن ضرب عضب جاری ، 25 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی جس کے نتیجے میں 25 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔

302051
آپریشن ضرب عضب  جاری ، 25 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نےپاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی جس کے نتیجے میں 25 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔ اس کاروائی میں ایک اہم دہشت گرد کمانڈر بھی ہلاک ہو گیا ہے ۔کاروائی کے دوران ندہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا ۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے جانے والے آپریشن ضرب عضب میں اب تک سینکڑوں دہشت گرد ہلاک جب کہ سیکیورٹی فورسز کے متعدد جوان بھی شہید ہو چکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں