بین الاقوامی برادری نوٹس لے: پاکستان

بھارت کی پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دشمنی کا بیج بونے کی سازش کامیاب نہیں ہو سکے گی

297872
بین الاقوامی برادری نوٹس لے: پاکستان

پاکستان نے بین الاقوامی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔۔۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے سقوط ڈھاکہ میں بھارت کے کردار سے متعلق بیان پر پاکستان کے دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
پاکستان نے بین الاقوامی برادری سے بھارتی وزیر اعظم مودی کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
پاکستان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی کا بنگلہ دیش میں بیان بھارتی منفی روّیے کا عکاس ہے، بھارتی سیاستدان نے اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور بھارتی حکمران دوسری ریاستوں کے معاملات میں مداخلت کر کے فخر کرتے ہیں۔
دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت اپنے سب ہمسائیوں کے ساتھ پُرامن تعلقات چاہتا ہے لیکن امن کی اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش نے آزادی کے لئے مل کر جدوجہد کی ، بھارت کی پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دشمنی کا بیج بونے کی سازش کامیاب نہیں ہو سکے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں