گلگت بلتستان میں ووٹنگ جاری

گلگت بلتستان میں انتخابات کے دوران پولنگ جاری ہے ۔

295899
گلگت بلتستان میں ووٹنگ جاری

گلگت بلتستان میں انتخابات کے دوران پولنگ جاری ہے ۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں چھ لاکھ سے زائد ووٹر اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے ۔ سیکیورٹی انتظامات کو انتہائی سخت بنایا گیا ہے اور فوجی دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سات اضلاع کے چوبیس حلقوں میں پاک فوج کے ساڑھے پانچ ہزار جوان بھی تعینات ہیں۔ انتخابات میں مجموعی طور پر 271امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔مسلم لیگ ن نے تمام حلقوں سے امیدوار کھڑے کیے ہیں ۔
پیپلز پارٹی کے 22 اور تحریک انصاف کے21امیدوارانتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔مجموعی طور پرایک124 امیدوارآزاد حیثیت سے قسمت آزمائیں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں