وفاقی بجٹ16-2015 کا اعلان آج کیاجارہاہے

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔ اس بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد جب کہ پنشن میں 15 فیصد تک اضافے کا امکان ہے، دفاعی بجٹ کے لئے 772 ارب روپے جب کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے 107 ارب روپے مختص کئے جانے کا

293239
وفاقی بجٹ16-2015 کا اعلان آج کیاجارہاہے

مالی سال 2015-16ء کے وفاقی بجٹ کا اعلان آج سہ پہر کیا جارہا ہے۔وزیرخزانہ اسحاق ڈارساڑھے چاربجےبجٹ تجاویز قومی اسمبلی کے سامنے پیش کریں گے۔آج اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہورہا ہے جس میں بجٹ تجاویزکا جائزہ لیا جائے گا اور ان کی منظوری دی جائے گی۔
اس بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد جب کہ پنشن میں 15 فیصد تک اضافے کا امکان ہے، دفاعی بجٹ کے لئے 772 ارب روپے جب کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے 107 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔
اگلے مالی سال کے بجٹ میں عوام کو سہولت پہنچانے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور اقتصادی ترقی میں اضافے کو ترجیح دی جائے گی۔قومی اقتصادی کونسل نے پہلے ہی اگلے مالی سال کے لئے سات سوارب روپے کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔نئے سال کیلئے شرح نمو کا ہدف پانچ اعشاریہ پانچ فی صد مقررکیاگیا ہے۔زراعت کے شعبے کیلئے ترقی کی شرح تین اعشاریہ نو فی صد اور پیداواری شعبے کی شرح چھ اعشاریہ ایک رکھی گئی ہے۔
وفاق اورصوبوں کے ترقیاتی بجٹ کاحجم 1500 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جس میں 184 ارب روپے نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص کئے جارہے ہیں جب کہ جی ڈی پی کا ہدف 5.5 فیصد مقررکئے جانے کا امکان ہے۔ وفاق کے ترقیاتی فنڈ کی مد میں 700 ارب روپے جب کہ صنعتی شعبے کی مد میں 6.1 ارب روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے، سگریٹ اور مشروبات پر ٹیکس عائد جب کہ مالیاتی خسارے کا ہدف 4.3 فیصد مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں