پاکستان میں پولیو کےواقعات میں ستر فیصد کمی: عالمی ادارہ صحت

پاکستان میں پولیو کیسز میں امسال کافی حد تک کمی دیکھی گئی ہے اور وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں نے بھی پولیس کے خلاف اپنی مہم کو جری رکھا ہوا ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں

293334
پاکستان میں پولیو کےواقعات میں ستر فیصد کمی: عالمی ادارہ صحت

پاکستان میں پولیو کیسز میں امسال کافی حد تک کمی دیکھی گئی ہے اور وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں نے بھی پولیس کے خلاف اپنی مہم کو جری رکھا ہوا ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق یکم جنوری سے صرف 24 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 70 فیصد کم ہے جب اسی دورانیے میں 84 کیسز سامنے آئے تھے۔
پاکستان دنیا کے ان تین ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو ابھی بھی وبا کی صورت میں موجود ہے۔ گزشتہ سال ملک میں اس مرض کے 306 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
پولیو ٹیموں کو عسکریت پسندوں کی جانب سے خطرے کا سامنا رہتا ہے جن کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے ان کی جاسوسی کی جاتی ہے۔
دسمبر 2012 کے بعد سے پولیو ٹیموں پر حملوں کے نتیجے میں 78 افراد مارے جاچکے ہیں۔
پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے سینئر کوارڈینیٹر الیس ڈوری نے کیسز میں کمی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات سے نتائج حاصل ہورہے ہیں۔
انہوں نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں پاکستان میں پولیو کیسز میں 70 فیصد کمی آئی ہے۔
ادھر کراچی میں بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں تاکہ پاکستان کے اس گنجان آباد شہر میں پولیو کا کوئی نیا کیس سامنے نہ آئے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں