ٹانک میں دھماکہ ،زنانہ شاپنگ سینٹر تباہ

ٹانک مین بازار میں واقع مصروف ترین زنانہ شاپنگ سینٹر میں دھماکے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

291778
ٹانک میں دھماکہ  ،زنانہ شاپنگ سینٹر  تباہ

ٹانک مین بازار میں واقع مصروف ترین زنانہ شاپنگ سینٹر کو نامعلوم افراد نے زور دار دھماکہ سے اڑا دیا ۔
دھماکے سے پورا شہر لرز اٹھا ، قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ، بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں 5 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ۔ دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی ، دھماکہ کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں