فنکاروں کے تبادلے سے ترکی اور پاکستان کے ثقافتی تعلقات میں اضافہ

ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود نے نے آج ٹرکش ریڈیو اور ٹیلی ویژن ٹی آر ٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور ٹی آر ٹی کے ڈائیریکٹر جنرل شینول گیوکا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے میڈیا کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی

291720
فنکاروں کے تبادلے سے ترکی اور پاکستان کے ثقافتی تعلقات میں اضافہ

ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود نے نے آج ٹرکش ریڈیو اور ٹیلی ویژن ٹی آر ٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور ٹی آر ٹی کے ڈائیریکٹر جنرل شینول گیوکا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے میڈیا کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر ٹی آر ٹی اور پاکستان ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے درمیان کیے گئے سمجھوتے پر عمل درآمد اور ان اداروں کے درمیان مزید تعاون کو فروغ دینے پر مطابقت پائی گئی۔
سفیر پاکستان سہیل محمود نے اس موقع پر ٹی آر ٹی کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے مقصد کے لیے تیار کی جانے والی دستاویزی فلموں پر ٹی آر ٹی کی کاوشوں کو سراہا ۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے اداروں کے منتظمین کے ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کرنے کے علاوہ دونوں ممالک کے فنکاروں، پروگراموں کا تبادلہ کرنے اور مشترکہ طور پر پروگرام تیار کرنے پر بھی مطابقت پائی گئی۔ دونوں ممالک کے درمیان پروگراموں کے پروڈیوسروں ، رائٹرز، موسیقاروں کے تبادلے سے بھی ایک دوسرے کے ملک کےثقافتی تعلقات میں اضافہ ہونےسے بھی آگاہ کیا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں