خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات شفاف ہوئے ہیں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر سیاستدان یہ سمجھتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات شفاف نہیں ہوئے ہیں وہ فوج کی نگرانی میں دوبارہ انتخابات کرانے کو تیار ہیں

301317
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات شفاف ہوئے ہیں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر سیاستدان یہ سمجھتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات شفاف نہیں ہوئے ہیں وہ فوج کی نگرانی میں دوبارہ انتخابات کرانے کو تیار ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرائے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنے بڑے پیمانے پر بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے جتنے بڑے خیبرپختونخوا میں ہوئے۔ انہیں اس بات پر بڑا افسوس ہوا کہ جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں نے دھاندلی کا الزام لگایا۔ اگر سیاسی جماعتیں کہیں تو ہم پورے صوبے میں فوج کی نگرانی میں بھی دوبارہ انتخابات کرانے کے لئے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے، اگر بلدیاتی انتخابات میں بدنظمی ہوئی ہے تو اسے اپنی ذمہ داری قبول کرنی چاہیئے۔ عام انتخابات میں ایک ووٹر کو دو ووٹ ڈالنے تھے لیکن بلدیاتی انتخابات میں ایک ووٹر کو 7 ووٹ ڈالنا تھے، اس لئے انہیں وقت ہی نہیں ملا جس کی وجہ سے بد نظمی ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلیوں کی آئینی مدت 5 سال ہے لیکن ہم 2 سال سے دھاندلی پر انصاف کے منتظر ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں