شمالی وزیرستان میں ضربِ عضب آپریشن کے دوران بارہ دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل سے 10 کلو میٹر دور جنوبی علاقے میں زمینی آپریشن کیا جس میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوئے

299554
شمالی وزیرستان میں ضربِ عضب آپریشن کے دوران بارہ دہشت گرد ہلاک

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی زمینی کارروائی میں 12دہشتگرد ہلاک کردئیے گئے ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل سے 10 کلو میٹر دور جنوبی علاقے میں زمینی آپریشن کیا جس میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی گزشتہ رات کی گئی ،فورسز نے دہشتگردوں کو سرچ آپریشن کے دوران گھیرے میں لے کر مارا ہے۔پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے باعث دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں
واضح رہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں اب تک سیکڑوں شدت پسند ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ کئے جا چکے ہیں جب کہ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کے آفیسرز سمیت درجنوں اہلکار بھی جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں