دنیا میں امن کے قیام پر پاک فوج کے سپاہیوں کو  میڈلز

پاک فوج کے نائب صوبیدار سلیم اختر، حوالدار غلام نبی، سپاہی نذر عباس لانس نائیک ابرار محمود اور سپاہی فہد افتخار گزشتہ برس عالمی امن کے قیام کے لئے مختلف ملکوں میں تعیناتی کے دوران شہپید ہوگئے تھے

299179
دنیا میں امن کے قیام پر پاک فوج کے سپاہیوں کو  میڈلز

اقوام متحدہ نے پاکستان کے فوجیوں کو دنیا کے مختلف مقامات پر بہادری کے کارنامے سر انجام دینے پر مختلف میڈلز سے نواز دیا۔
گزشتہ برس مختلف ممالک میں قیام امن کی کوششوں کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے 5 اہلکاروں کو ’’ڈاگ ہیمر شولڈ میڈل‘‘ سے نوازا ہے۔
پاک فوج کے نائب صوبیدار سلیم اختر، حوالدار غلام نبی، سپاہی نذر عباس لانس نائیک ابرار محمود اور سپاہی فہد افتخار گزشتہ برس عالمی امن کے قیام کے لئے مختلف ملکوں میں تعیناتی کے دوران شہپید ہوگئے تھے۔
پاکستانی فوجیوں کو خصوصی میڈل سے نوازنے کے لئے نیویارک میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے میڈل وصول کئے،اس موقع پربان کی مون نے کہا کہ امن فوجیوں کی قربانیوں پر ہمیں فخر ہے جو اس بات کو یقینی بنانے کیلئے مل کر کام کرنے پر زور دیتی ہیں کہ ان کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔
واضح رہے کہ پاک فوج اقوام متحدہ کو دنیا کے مختلف حصوں میں امن کے قیام کے لئے سب سے زیادہ فوجی مہیا کرنے والے ملکوں میں سے ایک ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں