وزیر اعظم نواز شریف کوضرب عضب کے حوالے سے بریفنگ

ہماری فوج اس کے باوجود اہم سطح کی کامیابیوں سے ہمکنار ہو رہی ہے۔ ہم مل جل کر اپنے دشمن کے عزائم کو شکست دیں گے، نواز شریف

298199
وزیر اعظم نواز شریف کوضرب عضب کے حوالے سے بریفنگ

پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اور سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ، جہاں پر انہیں آپریشن ضرب عضب اور ملک میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
اس ملاقات کی اطلاع ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں دی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ن لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے انہیں آپریشن ضرب عضب، دہشتگردی کی کارروائیوں اورخفیہ معلومات کی روشنی میں کیے گئے کامیاب آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے بیرونی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج اس کے باوجود اہم سطح کی کامیابیوں سے ہمکنار ہو رہی ہے۔ ہم مل جل کر اپنے دشمن کے عزائم کو شکست دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ محفوظ اورخوشحال پاکستان کے قیام کے لیے دہشت گردی اورانتہا پسندی بڑے چیلنجز ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو محفوظ اور خوشحال ملک بنانے کے لئے چاہے جو قیمت ادا کرنا پڑے اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور پاکستان کے خلاف عزائم ناکام بنانے کے لئے تمام تراقدامات کریں گے۔ وزیراعظم نے بھارتی سیاسی قیادت کی جانب سے حالیہ پاکستان مخالف بیانات پراظہار تشویش بھی کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں