خیبر پختون خواہ میں پولنگ کا عمل جاری

پولنگ کے آغاز کے بعد بعض ناخوشگوار واقعات بھی رونما ہوئے ہیں، بعض امیدواروں کے انتخابی نشان بیلٹ پیپرز پر موجود نہ ہونے سے بعض افراد کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی

297506
خیبر پختون خواہ میں پولنگ کا عمل جاری

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ تو اس دوران بعض نا خوشگوار واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں۔
بلدیاتی انتخابات میں 41ہزار 7سو 62نشستوں پر 88ہزار سے زائد امیدوار وں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔
اس حوالے سے حکومت نے سخت حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے سیکیورٹی کے لیے 86 ہزار 115 اہلکاروں کی تعیناتی کی ہے۔
صوبے بھر میں 11ہزار 2سو 11پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کے لیے ایک لا کھ 34 ہزار 324 افراد انتخابی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ 35 ہزار 759 ہے جن میں مرد ووٹرز 74 لاکھ 38 ہزار 796 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 55لاکھ 96ہزار 903 ہے۔
بعض مقامات پر بیلٹ پیپرز سے امیدواروں کے انتخابی نشانات ہی غائب ہیں تو کہیں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی اور ہوائی فائرنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں