کراچی میں مسافروں کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا

حملہ آوروں نے محو سفر دو کوچز کو روکتے ہوئے ان میں سے 25 کے قریب مسافروں کو اتارتے ہوئے اغوا کر لیا، جس کی اطلاع پانے پر پولیس نے ان کے خلاف کاروائی کی

297438
کراچی میں مسافروں کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا

کراچی میں نامعلوم افراد نے 21 مسافروں کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔
اطلاع کے مطابق کراچی جانے والی 2 مسافر کوچوں کو نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر بلوچستان کے ضلع مستونگ کے جوار میں یرغمال بنا لیا۔ دونوں کوچز میں 70 سے 80 مسافر سوار تھے ملزمین نے کوچز میں سے 20 سے 25 افراد کو چنتے ہوئے انہیں کوچز سے اتارتے ہوئے نا معلوم مقام کو لے گئے۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی اور لیویز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی جس کے بعد فورسز اور ملزمان کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں فورسز نے 5 افراد کو بازیاب کرالیا جب کہ ملزمان نے اغوا کیے گئے دیگر 21 افراد کو قتل کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں کسی ملزم کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی اور ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جب کہ واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو مستونگ کے اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کے بعد علاقے میں لیویز اور ایف سی اہلکاروں کی مزید نفری کو بھی طلب کرلیا گیا جنہوں نے علاقے میں ملزمین کی تلاش شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے اس واقع کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے مغویوں کی فوری بازیابی کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور چیرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی مستونگ واقعے کی مذمت کی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں