17 برس قبل کے ایٹمی دہماکے سے پاکستان کا دفاع کو ناقابلِ تسخر

294625
17 برس قبل  کے ایٹمی دہماکے سے پاکستان کا دفاع کو ناقابلِ تسخر

آج سے 17 سال قبل 28 مئی 1998 کو بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا اور اب بھارت جیسا ملک پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عالمی دباؤ کے باوجود عظیم قومی مفاد سامنے رکھ کر ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا جس کی بدولت ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا ۔ سترہ سال پہلے پاکستان بھارتی دھماکوں کے جواب میں پانچ ایٹمی دھماکے کر کے اسلامی دنیا کی پہلی اور اقوام عالم کی ساتویں جوہری طاقت بنا ۔ 28 مئی 1998 کو جمعرات کے ہی دن سہ پہر 3 بجکر 16 منٹ پر چاغی میں یکے بعد دیگرے پانچ ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان نے بھارت کی برتری کا غرور خاک میں ملا دیا ۔ ایٹمی دھماکوں کے ساتھ پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بن گیا ۔
وزیر اعظم نواز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مضبوط دفاع کیلئے پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنانا ہوگا ۔ راہداری منصوبے کے ثمرات ہر صوبے تک پہنچیں گے ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ معاشی دھماکا بھی ان ہی کے دورحکومت میں ہی ہوگا ۔ دوسری جانب ملتان میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے سلسلے میں مشعل بردار ریلی نکالی گئی ۔ کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے ۔ ریلی کے شرکا نے افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے ۔
28 مئی کو یوم تکبیر کا نام دیا گیا اور پھر ہر سال اسے بھرپور طریقے سے بنایا جاتا ہے، ملک بھر میں اس حوالے سے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے اور مساجد میں پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں بھی کی جاتی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں