پاکستان میں سورج سوا نیزے پر

محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ۔ جیکب آباد اور لاڑکانہ درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

289959
پاکستان میں سورج سوا نیزے پر

محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ۔ جیکب آباد اور لاڑکانہ سب سے زیادہ گرم رہے جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ سبی اور دادو میں 49 اور نواب شاہ میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سکھر اور حیدرآباد میں درجہ حرارت 43، رحیم یارخان میں 44 اورلاہور کا درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیا۔
تربت، ساہیوال اور فیصل آباد میں درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ رہا جب کہ کراچی کا درجہ حرارت 36 اور جڑواں شہروں راولپنڈی اوراسلام آباد کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں