صدر ممنون حسین کے بیٹے پر حملہ، تین افراد ہلاک

پاکستان کے صدرِ مملکت ممنون حسین کے بیٹے کے قافلے کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور15 زخمی ہوگئےجب کہ زخمیوں میں 5 پولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔

287713

بلوچستان اور سندھ کے سرحدی شہر حب میں جمعہ خان ہوٹل کے قریب دھماکا اس وقت ہوا جب صدر ممنون حسین کے بیٹے کا قافلہ وہاں سے گزرہا تھا کہ موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملے کا ہدف صدر مملکت ممنون حسین کے بیٹے سلمان تھے۔ذرائع نے بتایا کہ سلمان اکثر اوقات حب میں مویشیوں کے فارم کا دورے کرتے رہتے ہیں۔ ڈی ایس پی عبدالرشید کا کہنا تھاکہ حب چوکی پرصدرممنون حسین کےصاحبزادے سلمان کےاسکواڈ پربم حملہ کیا گیا تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے ۔
زخمیوں کوفوری طور پر سول اسپتال حب منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں