دو سال بعد یوسف رضا گیلانی کی اپنے بیٹے سے ٹیلی فون پر بات چیت

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو سنہ 2013 میں اِنتخابی مہم کے دوران صوبہ پنجاب کے شہر ملتان سے اغوا کر کیا گیا تھا۔ علی حیدر گیلانی نے آٹھ منٹ تک اپنے والد سے بات چیت کی۔ علی حیدر نے اپنے والد کو بتایا کہ وہ خیریت سے ہیں اور اب وہ جس مقام پر ہے

287623
دو سال بعد یوسف رضا گیلانی کی اپنے بیٹے سے ٹیلی فون پر بات چیت

پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی جنہیں دو سال قبل اغوا کرلیا گیا تھا نے پہلی بار اپنے والد سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو سنہ 2013 میں اِنتخابی مہم کے دوران صوبہ پنجاب کے شہر ملتان سے اغوا کر کیا گیا تھا۔
علی حیدر گیلانی نے آٹھ منٹ تک اپنے والد سے بات چیت کی۔
علی حیدر نے اپنے والد کو بتایا کہ وہ خیریت سے ہیں اور اب وہ جس مقام پر ہے وہاں حالات بہتر ہیں۔
علی حیدر کا کہنا تھا کہ وہ اِس سے پہلے جس مقام پر تھے وہاں حالات اچھے نہیں تھے اور اکثر ڈرون حملے ہوا کرتے تھے۔
علی حیدر گیلانی نے جب اپنے والد یوسف رضا گیلانی سے بات کی تو اُس وقت وہاں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔
بعد ازاں شاہ محمود قریشی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو سے کہا کہ وہ جس محفل میں شریک تھے وہاں یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ اپنے والد سے گفتگو کے بعد علی حیدر گیلانی نے اُن سے بھی مختصر گفتگو کی۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو سنہ 2013 کے عام انتخابات سے چند روز قبل اغوا کر لیا گیا۔ انھیں اُس وقت اغوا کیا گیا تھا کہ جب وہ ملتان کے مضافات میں ایک انتخابی ریلی میں شرکت کر رہے تھے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں