وزیراعظم کی صدارت میں آل پارٹیز کانفرنس جمعرات کو ہوگی

عظم پاک چین اقتصادی راہداری روٹ کے معاملے پر سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم اس بڑ ے منصوبے کو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی تقدیر بدلنے کیلئے اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے

286557
وزیراعظم کی صدارت میں آل پارٹیز کانفرنس جمعرات کو ہوگی

وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ کے معاملے پر سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کے لئے آل پارٹیز کانفرنس جمعرات کو طلب کی ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کانفرنس کی صدارت کریں گے۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم اس بڑ ے منصوبے کو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی تقدیر بدلنے کیلئے اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔ منصوبے میں گوادر سے کاشغر تک سڑک ، ریل اور پائپ لائن کی تعمیراور توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔
پاکستان چین اقتصادی راہداری کے بارے میں یہ دوسری آل پارٹیز کانفرنس ہے ۔ پہلی کانفرنس اس مہینے کی تیرہ تاریخ کو منعقد ہوئی تھی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں