سفیر پاکستان کا انقرہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کا دورہ

انقرہ میں متعین پاکستان کے سفیر عزت ماب سہیل محمود نے انقرہ یونیورسٹی میں سر گرم عمل شعبہ اردو کو ترکی میں مزید متعارف کرانے کے اقدامات پر زور دیا

284734
سفیر پاکستان کا انقرہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کا دورہ

ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود نے انقرہ یونیورسٹی کے شعبہ اُردو کا 22 مئی سن 2015 کے روز دورہ کیا۔ لسان، تاریخ اور جغرافیہ کی فکلیٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر گوریر کے ساتھ جامع مذاکرات کرنے والے سفیر سہیل محمود نے اس موقع پر کہا کہ ہم آئندہ دنوں میں انقرہ یونیورسٹی اور پاکستانی یونیورسٹیوں کے درمیان رابطے کو مزید تقویت دینے کے خواہاں ہیں۔ اسٹنٹ ڈین پروفیسر ڈاکٹر گل سون لیلی اوزن بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
شعبہ اردو کا بھی دورہ کرنے والے سفیر سہیل محمود نے چیئرم پرسن محترمہ آسومان بیلن اوزجان ، دیگر فکلیٹی ممبران اور طالب علموں سے ملاقات کی۔ اس دوران اُردو لسان و ادب کو ترکی میں مزید متعارف کرانے کے حوالے سے لازمی اقدامات پر غور کیا گیا۔

 

sohail mahmood asuman


انقرہ یونیورسٹی میں شعبہ اردو کا قیام سن 1960 میں عمل میں آیا تھا۔ جس میں اسوقت انڈر گریجویٹ اور ماسٹرز پروگرام میں 100 سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں