پاک فضائیہ کے طیاروں کی بمباری ، تیرہ دہشت گرد ہلاک

پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں ایک کارروائی میں دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے

281255
پاک فضائیہ کے طیاروں کی بمباری ، تیرہ  دہشت گرد  ہلاک

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ۔

علاقے سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو نیست ونابود کر دیا گیا ہے ۔ دہشت گرد اب فرار ہو رہے ہیں تاہم تعاقب کر کے ان کو ختم کیا جا رہا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں ایک کارروائی میں دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے اور اس کارروائی میں تیرہ دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں