جنرل راحیل کی اسلام آباد میں نواز شریف سے ملاقات

ملاقات میں کراچی کی موجودہ صورتحال اور ضرب عزب آپریشن سمیت ملکی سلامتی سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے کراچی میں پیش آنے والے سانحہ صفورا گوٹھ کی تحقیقات، پاکستان میں غیر ملکی ایجنسیوں کی موجودگی پر غور

280269
جنرل راحیل  کی اسلام آباد میں نواز شریف سے ملاقات

پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پیر کو اسلام آباد میں وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ انہوں نے قومی سلامتی کی صورتحال سے متعلق معاملوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں کراچی کی موجودہ صورتحال اور ضرب عزب آپریشن سمیت ملکی سلامتی سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے کراچی میں پیش آنے والے سانحہ صفورا گوٹھ کی تحقیقات، پاکستان میں غیر ملکی ایجنسیوں کی موجودگی اور ان کی منفی سرگرمیوں سے نمٹنے کی پالیسی پر بھی غور کیا۔
آج وزیر اعظم نے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ - ن کے اہم رہنماؤں کے ایک مشاورتی اجلاس کی بھی صدارت کی۔
اجلاس میں مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، قومی سلامتی کے مشیر طارق فاطمی اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں بھی میں ہندوستان کی خفیہ ایجنسی را کی کاروائیوں سے نمٹنے سمیت اہم سیاسی اوراقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں