متوازی حکومتوں,طاقت کے مراکز کا خاتمہ ناگزیرہے: کور کمانڈر کراچی

لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا کہ کراچی میں امن کے لیے کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،کراچی آپریشن میں ناکامی کا کوئی آپشن نہیں ہرقسم کی دہشت گردی ختم کرینگے ۔کراچی میں ہر قسم کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے

277631
متوازی حکومتوں,طاقت کے مراکز کا خاتمہ ناگزیرہے: کور کمانڈر کراچی

کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ شہر قائد میں منشیات فروشوں سے لے کرالقاعدہ تک نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں تاہم سیاسی اورانتظامی نااہلی نے مسائل میں کئی گنا اضافہ کردیاہے۔
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی المنائی ایسوسی ایشن(سندھ چیپٹر) کے تحت امن ،سیکیورٹی اورگورننس کے موضوع پرسیمینارسے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا کہ کراچی میں امن کے لیے کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،کراچی آپریشن میں ناکامی کا کوئی آپشن نہیں ہرقسم کی دہشت گردی ختم کرینگے ۔کراچی میں ہر قسم کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔
سیکیورٹی فورسزاور عوام کی قربانی کوضائع نہیں ہونے دیں گے،کراچی میں امن وامان بحال رکھناہماری ذمے داری ہے ہرقسم کی دہشت گردی اوران کے سہولت کاروں کاخاتمہ کریں گے،وائٹ کالر دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے والوں اورلاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے والے عناصراور گروہوں کاخاتمہ کریں گے،تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں اپنے اندرسے عسکری ونگ اورجرائم پیشہ عناصر کاخاتمہ کریں،متوازی حکومتوں اورطاقت کے مراکزکاخاتمہ ناگزیرہے۔
انہوں نے کہا کہ متوازی حکومتوں او انکے طاقت کے مراکز کا خاتمہ ناگزیر ہے ۔ وائٹ کالر دہشت گردوں ،ان کی مالی مدد کرنے والوں اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے والے عناصر اور گروہوں کاخاتمہ کریں گے ۔تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں اپنے اندر سے عسکری ونگ اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کریں
سیمینار سے شیری رحمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں