دہشت گردوں کا مقصد قوم کولڑوانا اورتقسیم کروانا ہے: چوہدری نثار

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا مقصد دہشت پھیلاکر قوم کو مفلوج اور تقسیم کرنا ہوتا ہے اور اس طریقے سے وہ اپنے مقاصد پورا کرتے ہیں۔ٓخری دہشتگرد کے خاتمےتک اُن کیخلاف جنگ جاری رہے گی اور ہم یہ جنگ جیت کر رہینگے

277707
دہشت گردوں کا مقصد قوم کولڑوانا اورتقسیم کروانا ہے: چوہدری نثار

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا مقصد دہشت پھیلاکر قوم کو مفلوج اور تقسیم کرنا ہوتا ہے اور اس طریقے سے وہ اپنے مقاصد پورا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمےتک اُن کیخلاف جنگ جاری رہے گی اور ہم یہ جنگ جیت کر رہینگے۔
انہوں راولپنڈی کے علاقہ کل سیداں میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد حملے دنیا بھر میں ہوتے ہیں، وہاں کوئی استعفی نہیں مانگتا ،یہ جو انقلاب کے دعوے کرتے ہیں یہ قوم کو تقسیم کرنے کی سازش ہے ، نئی سیاسی جماعت بھگوڑے سیاستدانوں کو اکٹھاکرنے کا جگتو فرنٹ ہے ۔
وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ ملک میں چن چن کر بے گناہ لوگوں کو قتل کیا جاتا ہے ،کرسچین،شیعہ اور اسماعیلیوں کو ماراگیا، اقتدار سنبھالا تو ہر روز دھماکے ہوتے تھے، سیکیورٹی صورت حال بہتر ہوئی ،مطمئن نہیں ہونا چاہیے ، مزید کام کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آرمی ،انٹیلی جنس ادارے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملکر دہشتگرد حملے روک سکتے ہیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ یہاں صوبائی وزرائے اعلیٰ سے استعفے طلب کیے جارہے ہیں ، میں اس عمل کی حمایت نہیں کرتا ۔
تحریک انصاف سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اس جماعت نے انقلاب لانا ہوتا تو خیبر پختونخوا میں انقلاب لاچکے ہوتے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں