شمالی وزیرستان میں کارروائی 13 دہشت گردہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائیوں میں کم ازکم 13 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

276268
شمالی وزیرستان میں  کارروائی 13 دہشت گردہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائیوں میں کم ازکم 13 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
جمعہ کی صبح ہونے والی کارروائی میں شدت پسندوں کے تین ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہےاور فورسز اب دتہ خیل سے شوال کی طرف پیش قدمی کر رہی ہیں۔
پاکستانی فوج نے2014 میں شمالی وزیرستان میں ملکی و غیر ملکی شدت پسندوں کے خلاف "ضرب عضب" کے نام سے بھرپور کارروائی کا آغاز کیا تھا جس میں ابتک سینکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جن میں غیر ملکی عسکریت پسند بھی شامل ہے۔
فوجی کاروائی کی وجہ سے علاقے سے چھ لاکھ افراد نقل مکانی کر کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہونے پر مجبور ہو گئے تھے لیکن علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے بعد ان بے گھر افراد کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور ابتک ہزاروں افراد اپنے اپنے علاقوں کو واپس جا چکے ہیں۔
ملک میں دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز نے اپنی کارروائیوں کو تیز کر رکھا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے علاوہ ان کے حامیوں اور ان کی معاونت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں