دہشت گردوں اور سہولت کاروں کاخاتمہ کررکے دم لیں گے : راحیل شریف

تمام دہشت گرد جو اس سانحے میں ملوث ہیں ان کو منطقی انجام تک پہنچا یا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اسماعیلی فرقے کے پیشوا پرنس کریم آغا خان کو ٹیلی فون کیا اور سانحہ کراچی پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری

273841
دہشت گردوں اور سہولت کاروں کاخاتمہ کررکے دم لیں گے : راحیل شریف

پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج سانحہ صفورا گوٹھ میں ملوث دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کو گرفتار کرکے ہی دم لے گی۔
انہوں نے کہا کہ تمام دہشت گرد جو اس سانحے میں ملوث ہیں ان کو منطقی انجام تک پہنچا یا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اسماعیلی فرقے کے پیشوا پرنس کریم آغا خان کو ٹیلی فون کیا اور سانحہ کراچی پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
آرمی چیف نے پرنس کریم کو یقین دہانی کروائی کہ پاک فوج واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائے گی۔ واقعہ کے ذمہ داروں کو پکڑنے کے لئے ہر اقدام کریں گے ۔ دہشت گردی میں ملوث اور تعاون کرنے والے تمام لوگوں کو گرفتار کیا جائے گا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔ کراچی میں ہونے والے دہشتگردی واقعہ کے فوری بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنا دورہ سری لنکا فوری طور پر منسوخ کر دیا اور ہنگامی طور پر کراچی پہنچ گئے ۔ آرمی چیف نے کورہیڈکوارٹر زمیں اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی سندھ رینجرز نے سانحہ صفورا چورنگی اور کراچی کی امن و امان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے ۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں