وزیراعظم نوازشریف کی انتخابات میں کامیابی پر کیمرون کومبارکباد

اُنہوں نے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ قریبی دوطرفہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزیدمضبوط ہوں گے ۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ کنزرویٹو پارٹی کے دوراقتدار میں خصوصاََ تجارت اور معیشت کے شعبوں میں باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے

269353
وزیراعظم نوازشریف کی انتخابات میں کامیابی پر کیمرون کومبارکباد

پاکستان کے وزیراعظم محمد نوازشریف نے عام انتخابا ت میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور کنزرویٹو پارٹی کو مبارکباد دی ہے ۔
اُنہوں نے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ قریبی دوطرفہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے ۔
اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ کنزرویٹو پارٹی کے دوراقتدار میں خصوصاََ تجارت اور معیشت کے شعبوں میں باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔
وزیراعظم نے ان انتخابات میں کامیاب ہونے والے پاکستانی کمیونٹی کے ارکان کو بھی مبارکباد دی اور اُمید ظاہر کی کہ وہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے کام کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں