گلگت:ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 2 پائلٹوں سمیت 6 افراد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گلگت میں ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرکی کریش لینڈنگ ہوئی جس میں میں 11 غیر ملکی اور6 پاکستانی سوارتھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 2 پائلٹ شہید جب کہ 2 سے 3 غیر ملکیوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں

267071
گلگت:ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 2 پائلٹوں سمیت 6 افراد ہلاک

پاکستان کےشمالی علاقے گلگت کے علاقے نلتر میں ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے دوران دو پائلٹوں سمیت ناروے ، فلپائن کے سفیر، انڈونیشیا اور ملائیشیا کے سفیروں‌ کی بیگمات ہلاک ہوگئیں جبکہ13 غیرملکی زخمی ہوئے ہیں۔
صدرممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گلگت میں ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرکی کریش لینڈنگ ہوئی جس میں میں 11 غیر ملکی اور6 پاکستانی سوارتھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 2 پائلٹ شہید جب کہ 2 سے 3 غیر ملکیوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
زخمیوں کو گلگت سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امدادی ٹیمیں بھی متاثرہ علاقے روانہ کردی گئیں ہیں تاہم متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں اور مزید اطلاعات سامنے آنے پر آگاہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب ترجمان وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد وزیراعظم نے دورہ نلتر منسوخ کردیا جب کہ انہیں گلگت روانگی کے دوران حادثے کی اطلاع ملی جس کے بعد ان کا طیارہ گلگت میں اترے بغیر واپس اسلام آباد پہنچ گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں