وادی تیراہ میں تازہ آپریشن

خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسسز کے فضائی حملے میں 12 دہشت گرد مارے گئے

258443
وادی تیراہ میں تازہ آپریشن

اطلاع کے مطابق وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 12 دہشت گرد ہلاک اور8 زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پانے کے بعد وادی تیراہ میں فوجی کاروائی کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔
خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خیبر-ٹو کامیابی سے جاری ہے جس میں اب تک متعدد دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں