پشاور :بارش اور طوفانی ہوائیں ، چھتیں گرنے سے 44 افراد جاں بحق

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہروں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اوردیگر علاقوں میں شدید بارشوں، طوفانی آندھی اور ژالہ باری سے تباہی مچ گئی، درجنوں مکانات کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں جس سے بچوں اور خواتین سمیت44 افراد جاں بحق اور200 سے زائد زخمی

251295
پشاور :بارش اور طوفانی ہوائیں ، چھتیں گرنے سے 44 افراد جاں بحق

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہروں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اوردیگر علاقوں میں شدید بارشوں، طوفانی آندھی اور ژالہ باری سے تباہی مچ گئی، درجنوں مکانات کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں جس سے بچوں اور خواتین سمیت44 افراد جاں بحق اور200 سے زائد زخمی ہو گئے۔
110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی بارش اور آندھی نے گھروں کو ملیامیٹ کردیا،فصلیں برباد ہوگئیں، جگہ جگہ درخت، سائن بورڈ اور بجلی کے کھمبے گرگئے۔ کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی ۔ آندھی اور طوفان سےمواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا، پشاور میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے 20 افراد جاں بحق اور80 زخمی اور35مکانات تباہ ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کے لئے پہنچ گئے ، سی ایم ایچ پشاور میں بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔
ھکومتِ خیبر پختونخواہ نے مرنے والوں کے لواحقین کے لئے پچاس پچاس ہزار جبکہ زخمیوں کے لئے پچیس پچیس ہزار روپے امداد کا اعلان کیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں