وزیر اعظم نواز شریف کی سعودی عرب میں مصروفیات

ریاض ایرپورٹ پر سعودی نائب فرماں روا شہزادہ محمد بن نائف السعود، سعودی وزیر داخلہ اور سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا ۔

247427
وزیر اعظم نواز شریف کی سعودی عرب میں مصروفیات

وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب کے ایک روزہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں۔ ریاض ایرپورٹ پر سعودی نائب فرماں روا شہزادہ محمد بن نائف السعود، سعودی وزیر داخلہ اور سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا اور وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد وزیراعظم محمد نواز شریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ون آن ون ملاقات اور ظہرانے کیلئے شاہی محل روانہ ہوگئے۔ دوران سفر جہاز میں وزیراعظم کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں یمن کی صورتحال اور دورہ سعودی عرب کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری شریک تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں