چینی صدر شی جن پنگ کا پارلیمنٹ سے خطاب

چینی صدر شی جن پنگ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے معزز ارکان سے خطاب کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

244836
چینی صدر شی جن پنگ کا  پارلیمنٹ  سے خطاب

پاکستان کا دورہ کرنےوالے چینی صدر شی چِن پِنگ کے اسلام آباد میں مذاکرات جاری ہیں ۔ صدر شی چِن پِنگ اپنے وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد پہنچے تو وزیر اعظم نواز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی تھے۔ چینی صدر شی چن پنگ کی ایوان میں آمد پر ارکان پارلیمنٹ نے کھڑے ہو کر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔
چینی صدر شی جن پنگ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے معزز ارکان سے خطاب کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ رواں برس میں نے پہلا غیر ملکی دورہ پاکستان کا کیا ہے ۔ چینی عوام کا پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا پیغام لایا ہوں۔ ان کا کہنا تھا پاکستان آنا میرے لیے بھائے کے گھر آنے جیسا ہے۔ پاک چین دوستی سمندر سے گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے۔ پاکستان ہمارا اچھا دوست ، اچھا بھائی اور اچھا ہمسایہ ہے ۔ صدر شی جن پنگ نے اپنے خطاب میں کہا پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ دنیا میں امن کی کوششوں کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔ مجھے وہ وقت بھی یاد ہے جب چین دنیا میں بالکل تنہا تھا اور پاکستان نے ہر مشکل وقت میں چین کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان نئے چین کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں