اقبال کا 77 واں یوم وفات عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

بیسیوں صدی میں عالم اسلام کے سب سے بڑے فلسفی اورحکیم الامت شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا آج 77 واں یوم وفات عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

244741
اقبال کا 77 واں یوم وفات عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

بیسیوں صدی میں عالم اسلام کے سب سے بڑے فلسفی اورحکیم الامت شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا آج 77 واں یوم وفات عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم کا آغاز قرآن کریم سے کیا اور مولوی میر حسن سے عربی فارسی کی تعلیم حاصل کی ۔ گورنمنٹ کالج لاہور میں تعلیم کے دوران پروفیسر آرنلڈ کی صحبت نے اس عظیم مفکر کے اندر موجود فلسفیانہ طرز فکر کی پرورش کی۔
مزید علم کی پیاس علامہ اقبال کو کشاں کشاں یورپ لے گئی اور آپ برطانیہ اور جرمنی سے اعلٰی تعلیم حاصل کر کے وطن واپس لوٹے۔ ہندوستان کے مسلمانوں کی محکومی اور زبوں حالی نے آپ کو روایتی شعر گوئی کی بجائے شعر کو قومی سربلندی اور ملّی احیاء کے لئے استعمال کرنے کی طرف مائل کیا۔
آپ کا سب سے بڑا احسان مسلمانوں کے لئے علیحدہ ریاست کا خواب دیکھنا ہے جسے قائد اعظم کی انتھک کوشش نے حقیقت کا رنگ دیا۔
اقبال کے کلام نے جس طرح ایک زبوں حال کی قسمت کا پانسہ پلٹا اس نے اقبال کے کلام کو دنیا کے ہر گوشے میں پہنچایا اور اقبال کو امر کر دیا۔
موجودہ دور میں اسلامی ممالک کی حالت پر نگاہ ڈالی جائے تو محسوس ہوتا ہے کہ ایک دفعہ پھر اقبال کے کلام سے رہبری حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں