چینی صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

نور خان ائیربیس پر صدر پاکستان ممنون حسین ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان کا استقبال کیا ، وفاقی وزرا اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف بھی معزز مہمان کے استقبال کیلئے موجود تھے ۔ معزز مہمان کو پاکستان آمد کے موقع پر 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی

242207
چینی صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

چین کے صدر شی چن پنگ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ، نور خان ائیربیس پر صدر پاکستان ممنون حسین ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان کا استقبال کیا ، وفاقی وزرا اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف بھی معزز مہمان کے استقبال کیلئے موجود تھے ۔ معزز مہمان کو پاکستان آمد کے موقع پر 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور صدر پاکستان نے معزز مہمان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور کابینہ کے ارکان کا تعارف بھی کروایا ، پاک فضائیہ کے آٹھ جے ایف تھنڈر طیاروں نے چینی صدر کا فضا میں استقبال کیا ، اسلام آباد کے سکولوں کی طالبات رنگ برنگے لباس میں معزز مہمان کے استقبال کیلئے موجود تھیں جنہوں نے معزز مہمان کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے ، اس کے بعد معزز مہمان وزیر اعظم پاکستان اور صدر پاکستان کے ہمراہ سلامی کے چبوترے پر گئے جہاں انہیں سلامی پیش کی گئی اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے پیش کئے گئے ۔
دونوں ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بنیادی ڈھانچے ، توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں اہم ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں ڈالر مالیت کے مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کریں گے۔چینی صدر کا دورہ اربوں ڈالر مالیت کے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے آغاز کا بھی پیش خیمہ ثابت ہوگا۔چینی صدر کل صبح پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
صدر شی چن پنگ کو ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب میں ملک کااعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دیاجائے گا۔خاتون اول مادام ،سینئر وزرائ، کیمونسٹ پارٹی کی اعلیٰ سطح کی شخصیات اور اعلیٰ حکومتی عہدیدار چینی صدر کے ہمراہ ہوں گے۔
چین کے بڑے تجارتی اداروں کے سربراہان بھی صدر کے ہمراہ آئیں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں