نواز شریف - راحیل شریف ملاقات، بلوچستان کی صورت حال پربات چیت

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے دورہ کوئٹہ سے متعلق وزیراعظم نواز شریف کو آگاہی فراہم کی اور بلوچستان میں برسر پیکار غیر ملکی قوتوں اور عناصر کے قلع قمع کے لیے اٹھائے جانے والے اقدمات پر بھی غور کیا

237662
نواز شریف - راحیل شریف ملاقات، بلوچستان کی صورت حال پربات چیت

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسلام آباد میں وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات میں ملک کی اندرونی صورت ِ حال کے علاوہ بلوچستان کی صورتِ حال پر خصوصی طور پر بات چیت کی گئی۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے دورہ کوئٹہ سے متعلق وزیراعظم نواز شریف کو آگاہی فراہم کی اور بلوچستان میں برسر پیکار غیر ملکی قوتوں اور عناصر کے قلع قمع کے لیے اٹھائے جانے والے اقدمات پر بھی غور کیا۔اس دوران وزیراعظم اور آرمی چیف نے ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گزشتہ روز کوئٹہ کا تھا دورہ کیا جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر اور کور کمانڈر کوئٹہ سے ملاقات کی تھی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں