چین کے صدر بیس اوراکیس اپریل کوپاکستان کادورہ کریں گے:دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ چینی صدر ژی جن پنگ بیس، اکیس اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا

238599
چین کے صدر بیس اوراکیس اپریل کوپاکستان کادورہ کریں گے:دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ چینی صدر ژی جن پنگ بیس، اکیس اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے ۔
ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔ چینی صدر کے دورے کے دوران متعدد معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔پاکستان پچھلے دس مہینوں نے چینی صدر کے دورے کا منتظر ہے، اس عرصے میں دو مرتبہ یہ اعلی سطحی دورہ ملتوی ہو چکا ہے۔
چینی سفیر سن وی ڈانگ نے 10 مارچ کو بتایا تھا کہ صدرژی کا دورہ کچھ مقامی مصروفیات کی بنا پر موخر کیا گیا۔
اس سے پہلے منصوبہ بنایا گیا تھا کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر چینی صدر فوجی پریڈ کی تقریب میں مہمان خصوصی بنیں۔
دوسری مرتبہ ، ستمبر، 2014 میں طے شدہ دورہ سیکورٹی خدشات کی وجہ سے موخر کرنا پڑا۔ امید کی جا رہی ہے کہ چینی صدر دورے کے دوسرے دن پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔
اس سے پہلے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ترجمان نے ڈان کو بتایا تھا کہ صدر ممنون حسین دورے کے آخری لمحات میں یہ مشترکہ اجلاس طلب کر سکتے ہیں، تاہم، ابھی تک حکومت نے کسی تاریخ کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں