وقت آنے پرپاکستان میں پارٹی کی قیادت سنبھالوں گا: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان نے دبئی میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان بڑی اہم ملاقات۔ بلاول بھٹو پارٹی قیادت سے رابطے میں رہیں گے

236046
وقت آنے پرپاکستان میں پارٹی کی قیادت سنبھالوں گا: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان نے دبئی میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان بڑی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ اس ملاقات کے بعد باپ بیٹے کے درمیان جن اختلافات کا ذکر جاتا تھا ان کے بارے میں پھیلنے والی تمام افواہیں اب دم توڑتی نظر آتی ہیں۔
اس ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اب اس ملاقات کے بعد اختلاف کی قیاس آرائیاں ختم ہوجانی چاہئیں ،بلاول بھٹو پارٹی قیادت سے رابطے میں رہیں گے۔ ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ والد کے ساتھ ملکر پارٹی کو چلائیں گے اور مناسب وقت پر پارٹی کی مکمل ذمہ داری سنبھالیں گے ۔
ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں پارٹی کے نظریات اور مقاصد کے لئے مصروف عمل رہا ہوں اور ان اصولوں پر کام کرنے کا پابند ہوں ، پارٹی کو جب بھی میری ضرورت پڑی قیادت کے لیے پہنچ جاؤنگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں