یو اے ای کےوزیر کا بیان پاکستانی قوم کی توہین : چودھری نثار

وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کا بیان انتہائی افسوسناک اورناقابل قبول ہے اور اس سے پاکستانی قوم کی توہین ہوئی ہے۔

234612
یو اے ای کےوزیر کا بیان پاکستانی قوم کی توہین : چودھری نثار

وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ ڈاکٹر انور محمد قرقاش کی دھمکیاں ستم ظریفی ہی نہیں لمحۂ فکریہ بھی ہے ۔ان کا بیان انتہائی افسوسناک اورناقابل قبول ہے اور اس سے پاکستانی قوم کی توہین ہوئی ہے پاکستانی قوم غیرت مند ہے اورسعودی عرب کے ساتھ ساتھ یو اے ای کے عوام کیلئے بھی برادرانہ جذبات رکھتی ۔اماراتی وزیر کا بیان بین الاقوامی مروجہ قانون برائے تعلقات وسفارتی آداب کے منافی، ناقابل قبول اور عزت نفس کی ہتک کے مترادف ہے ۔ اس قسم کی بیانات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔چودھری نثار علی خان نے مزیدکہاکہ کسی بھی برادر اسلامی ملک کی طرف سے پاکستان کیلئے اس قسم کے جذبات کے اظہارسے عوام میں بے چینی اور تشویش پائی جارہی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں