ایردوان ۔نواز شریف ملاقات

یمن میں بتدریج بگڑتی ہوئی صورتحال کو پُر امن طریقوں سے حل کرنے کے لئے کوششوں میں تیزی لانے کا فیصلہ

233944
ایردوان ۔نواز شریف ملاقات

ایردوان ۔نواز شریف ملاقات۔۔۔
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔
مذاکرات میں یمن کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
اسلام آباد سے وزارت اعظمٰی دفتر سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق صدر ایردوان اور وزیر اعظم نواز شریف نے مذاکرات میں مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں رہنماوں نے یمن میں بتدریج بگڑتی ہوئی صورتحال کو پُر امن طریقوں سے حل کرنے کے لئے کوششوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا۔
اس کے علاوہ مذاکرات میں دونوں رہنماوں نے اس پہلو پر اتفاق رائے کیا کہ حوثیوں کو یمن میں جائز حکومت کا تختہ الٹنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے اور اگر سعودی عرب کی زمینی سالمیت کی خلاف ورزی کی گئی تو اس کا جواب بھرپور اور مشترکہ شکل میں دیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں