بھارت بلوچستان میں مداخلت کررہاہے : وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک

بلوچستان کے ضلع تربت کے ایک کیمپ میں فائرنگ سے20 مزدوروں کی ہلاکت کے بارے میں وزیر اعلٰی بلوچستان عبدالمالک نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان میں مداخلت کررہاہے اور اس واقعے میں اس کے اہلکار ملوث ہیں

233991
بھارت بلوچستان میں مداخلت کررہاہے : وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک

بلوچستان کے ضلع تربت کے ایک کیمپ میں فائرنگ سے20 مزدوروں کی ہلاکت کے بارے میں وزیر اعلٰی بلوچستان عبدالمالک نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان میں مداخلت کررہاہے اور اس واقعے میں اس کے اہلکار ملوث ہیں ۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلٰی عبدالمالک بلوچ گوادر کا دورہ مختصر کرکے تربت پہنچ گئے جہاں انہوں نے امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کی، میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ تربت واقعہ ناقص سیکیورٹی ہونے کے باعث رونما ہوا ہے جس کا میں اعتراف کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بعد سیکیورٹی حکمت عملی پر نظر ثانی کریں گے ۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ایک ہفتے کے دوران رپورٹ پیش کرے گی۔ حکومت بلوچستان نے تربت میں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے لئے 10 لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔صدر،وزیراعظم نے واقعہ کی مذمت کی اور صوبائی حکومت کو ذمہ داروں کو انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے ۔صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے تسلیم کیا کہ حملہ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی غفلت کے باعث ہوا۔
انہوں نے کہا کہ تربت میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی سندھی، بلوچی اور پنجابی نہیں ہم سب پاکستانی ہیں،انہوں نے اعلان کیا کہ غفلت برتنے والے لیویز اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں گے ۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ،گورنر محمد خان اچکزئی ، سابق صدر آصف علی زرداری ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،شہباز شریف،عمران خان،فضل الرحمٰن،اسفندیار ولی، ثناء اللہ زہری ،محمود اچکزئی،حاصل بزنجو،سراج الحق،الطاف حسین،شجاعت حسین،بلاول زرداری اورتمام سیاسی رہنمائوں نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت اور ورثاء سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں