صدر ایردوان کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کرتے ہوئے یمن کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کا سلسلہ 45 منٹ جاری رہا

233876
صدر ایردوان کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون

ترک صدر رجب طیب ایہردوان نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت کی ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کرتے ہوئے یمن کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کا سلسلہ 45 منٹ جاری رہا۔ دونوں رہنماوں نے یمن کے مسئلے کو پرُ امن طریقےسے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں حوثی قبائل کی جانب سے قانونی حکومت کا تختہ الٹنے کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا ہے اور یمن کے سعودی عرب پر حملے کی صورت میں اس حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ حکومت ترکی اور حکومت پاکستان سعودی عرب کے دفاع لے لیے اپنے اوپر عاءد ہونے والی ذامہ داریوں کو پورا کرے گی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حوثیوں کو یمن میں منتخب حکومت پر چڑھائی کا حق حاصل نہیں اور علاقے میں فوری طور پر قانونی حکومت قائم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس مئلے کو حل کیا جاسکے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں