سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا پاکستان کے دورے پر

سری لنکا کے نو منتخب صدر میتھری پالا سری سینا تین روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچے۔ وزیراعظم نے سری لنکا کے صدر اور ان کے وفد کا نور خان ایئربیس پر استقبال کیا۔ وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

227366
سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا پاکستان کے دورے پر

سری لنکا کے نو منتخب صدر میتھری پالا سری سینا تین روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچے۔ وزیراعظم نے سری لنکا کے صدر اور ان کے وفد کا نور خان ایئربیس پر استقبال کیا۔ وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سری لنکن صدر اور ان کی اہلیہ کی آمد پر انہیں اکیس توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔ صدر میتھری پالا سری سینا نے اس سے قبل کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تو وہاں ان کا استقبال وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سینئر حکام نے کیا۔
میتھری پالا سری سینا پاکستان کا پہلا دورہ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پر کررہے ہیں۔
پاکستان کے دورے پر آئے سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا کی وزیر اعظم ہاؤ س آمد پر وزیر اعظم نواز شریف نے ان کا استقبال کیا جہاں سری لنکا کے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ باضابطہ ملاقات کی، اس ملاقات کے بعد مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یاداشت کی بڑی تعداد پر دستخط کیے جائیں گے۔
صدر میتھری پالا سری سینا ایوانِ صدر میں صدر ممنون حسین سے بھی ملاقات کریں گے۔ جہاں ان کے اعزاز میں ایک ضیافت کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں