یمن کے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے : سرتاج عزیز

مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یمن کے بحران سے نمٹنے سے متعلق اپنے کردار کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان یمن کے بحران کا مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے

226008
یمن کے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے : سرتاج عزیز

مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یمن کے بحران سے نمٹنے سے متعلق اپنے کردار کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گا۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان یمن کے بحران کا مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود ہم فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ یمن میں موجود بحران میں طوالت سے پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے اور امت مسلمہ اس سے متاثر ہوگی۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ انقرہ کے نتیجے میں ترکی اور پاکستان نے یمن کے معاملے کا پر امن حل نکالنے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ایک سوال پر مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یمن کے بحران سے نمٹنے سے متعلق اپنے کردار کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں